ماسکو (صداۓ روس)
روس اور یوکرین نے ابوظہبی میں مذاکرات کے بعد بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔روسی صدر کے معاون اور ماسکو کے وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ انسانی مسائل پر بات چیت کے دوران ایک اور بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کا بنیادی معاہدہ ہوا ہے۔ تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔یہ بات چیت روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد ہوئی۔