ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس ایرانی رہنماؤں کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ایک امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین اور ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وانس کو مذاکرات کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وانس کو ایرانی عہدیداروں سے براہ راست ملاقات کے لیے بھیجنے سے متعلق بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔