چین میں ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی پہلی ملاقات

Putin Putin

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

چین کے صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن پہلی مرتبہ ایک ساتھ چین کے شہر شین ژین میں منظرِ عام پر آئے ہیں، جہاں تینوں رہنما ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اپیک) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے شین ژین پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور گلے ملے۔ تینوں عالمی رہنماؤں کے درمیان جمعرات کو تاریخی سہ فریقی مذاکرات بھی متوقع ہیں۔ اس سے قبل شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اپنا ’’پرانا دوست‘‘ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے بعض تجزیوں میں پوتن کے دورۂ چین کو سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بعض اخبارات کے مطابق اس ملاقات کا انعقاد ہی روسی صدر کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچنے سے قبل فلپائن میں ایک اور سربراہی اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں۔