ہومانٹرنیشنلبلغاریہ نے گھٹنے ٹیک دئیے، روسی ایندھن سے پابندی اٹھالی

بلغاریہ نے گھٹنے ٹیک دئیے، روسی ایندھن سے پابندی اٹھالی

بلغاریہ نے گھٹنے ٹیک دئیے، روسی ایندھن سے پابندی اٹھالی

ماسکو اشتیاق ہمدانی
بلغاریہ کی قومی پریس سروس نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلاع دی ہے کہ توانائی کی کمی کا شکار بلغاریہ حکومتی اداروں کے کام کو یقینی بنانے کے لیے روسی ایندھن پر یورپی یونین کی پابندیوں کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دے گا،. رپورٹ کے مطابق آٹو موٹیو فیول فراہم کرنے والی روسی کمپنیاں ملک میں قلت کے باعث 2024 کے آخر تک پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ بلغاریہ نے 10 اکتوبر 2022 کے بعد روسی فیڈریشن سے آٹوموٹیو فیول سپلائرز کے ساتھ نئے ریاستی معاہدوں اور فریم ورک کے معاہدوں کو مکمل کرنے کی اجازت دی ہے. اطلاعات کے مطابق بلغاریہ کے اداروں اور موٹر ایندھن کی ضرورت والے دیگر کارخانوں کے معمول کے کام کو یقینی بنانے کی ضرورت کی وجہ سے روسی ایندھن کے لئے خصوصی استثناء متعارف کروایا گیا ہے۔ پریس سروس نے اعلان کیا کہ بلغاریہ کے شہریوں کی زندگی، صحت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے یہ پابندی 31 دسمبر 2024 تک ملتوی کی گئی ہے جو کہ بعد ازاں دوبارہ نافذ ہونے کا امکان ہے.

واضح رہے روس کی جانب سے یوکرین میں شروع کئے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد یورپ اور مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں روس کے مالیاتی ارادوں، روسی مصنوعات، روسی شہریوں کے ملک داخلے پر پابندی سمیت روسی توانائی پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں، تاہم اب یورپ میں توانائی کے بحران کو دیکھتے ہوئے یورپی ممالک روس کی توانائی پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں.

انٹرنیشنل