پاکستان کو روسی ایل این جی اور ایل پی جی کی فراہمی کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟
ماسکو میں پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کے ۱۱ویں اجلاس کے موقع پر صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی نے یہ سوال روسی وزیرِ توانائی سرگئی تسیلیوف سے کیا۔ روسی وزیر نے کہا کہ فراہمی بڑھانے کے لیے کئی انتظامی اور تکنیکی امور طے کرنا ہوں گے، جن میں پاکستان کی جانب سے تیل اور گیس کے روسی معیارات کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اس معاملے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔