ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آج سے دھند کا سلسلہ باقاعدہ بڑھ جائے گا اور یہ دھند صرف ایک دو شہروں میں نہیں، پورے میدانی پاکستان میں پھیلے گی۔ آج صبح لاہور ایئرپورٹ پر ہی حد نگاہ 2000 میٹر تک گر گئی تھی، درجہ حرارت 11 ڈگری اور نمی 87 فیصد تھی۔ یہ دھند کے شروع ہونے کی نشانی ہے۔
1. پنجاب، سب سے زیادہ خطرناک
یہ دھند کا مرکز ہے۔
گھنی دھند والے اضلاع میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، پاکپتن، ساہیوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور خان پور شامل ہیں۔
لاہور میں اگلے 4 دن تک مسلسل اسموکی ہیز رہے گا، ہوا صرف 2 سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ چلے گی، اس لیے دھند روز صبح جمے گی۔
2. خیبر پختونخوا
پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں رات 10 بجے سے صبح 9 بجے تک دھند رہے گی۔
3. بالائی سندھ، تیسرے نمبر پر
سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں دریا کے کنارے والی پٹی میں سب سے زیادہ دھند ہوگی۔
4. بلوچستان کا مشرقی حصہ
ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی اور سبی میں بھی دھند پڑے گی۔
5. کراچی، ہلکی دھند
کراچی میں بھی کل سے صبح کے وقت ہلکی دھند آئے گی، 19 سے 20 ڈگری کے ساتھ نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ لیکن یہ پنجاب جیسی گھنی نہیں ہوگی۔
موٹروے پر کیا ہوگا؟
موٹروے پولیس نے کہہ دیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک غیر ضروری سفر سے بچیں۔
دھند کب سب سے زیادہ ہوگی؟
شام 6 سے رات 10 بجے تک دھند بننا شروع ہوگی۔ رات 12 سے صبح 6 بجے تک سب سے گھنی دھند ہوگی اور حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ صبح 7 سے 10 بجے تک دھند آہستہ آہستہ ختم ہوگی۔ دن 11 سے شام 5 بجے تک دھوپ ہوگی، لیکن سموگ رہے گا۔
کب تک رہے گی؟
کل سے یکم دسمبر تک یہی پیٹرن رہے گا۔ 7 دسمبر کے آس پاس جب پہلا مغربی سسٹم آئے گا، ہوا چلے گی، تب دھند کچھ کم ہوگی۔ لیکن دسمبر کے آخر میں دھند اور بھی زیادہ ہو جائے گی۔
آج سے 4 دن تک پنجاب والو، صبح 6 سے 10 بجے موٹروے پر مت نکلیں۔ اگر نکلنا ہی ہے تو فوگ لائٹ آن رکھیں، رفتار 40 سے کم رکھیں، اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ زیادہ رکھیں۔