ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ میں توانائی کے بلوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام گھرانے کا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ بڑھ کر 2 ہزار 166 پاؤنڈ ہو جائے گا۔
آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کر دی ہے، جس کے تحت برطانیہ کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متغیر ٹیرف کے تحت متاثر ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی والے اہل گھرانوں کو یہ ادائیگی ملے گی، جبکہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔