ہومتازہ ترینروس کے شہر ازیوسک کے اسکول میں فائرنگ،تیرہ افراد ہلاک متعدد زخمی

روس کے شہر ازیوسک کے اسکول میں فائرنگ،تیرہ افراد ہلاک متعدد زخمی

روس کے شہر ازیوسک کے اسکول میں فائرنگ،تیرہ افراد ہلاک متعدد زخمی

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس کے علاقے یورالز کے شہر ازیوسک کے ایک اسکول میں پیر کو فائرنگ کے واقعے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے سکی ماسک اور سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس میں نازی فاشسٹ کے نشانات عیاں تھے.۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دہشتگرد کی موت حملے کے بعد خودکشی سے ہوئی اور فی الحال اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے متاثرین میں سے کم از کم سات شہر کے سکول نمبر 88 کے طالب علم تھے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ اس وحشیانہ حملہ کے نتیجے میں دو سیکورٹی گارڈ اور کئی اساتذہ بھی مارے گئے۔ ایجنسی کے مطابق حملے میں 14 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روسی قانون ساز الیگزینڈر کھنشٹین نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص دو مہلک پستولوں سے لیس تھا جنہیں لائیو آرڈیننس فائر کرنے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا۔

جمہوریہ اُدمورتیا کے گورنر الیگزینڈر برچلوف نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ “آج اُدمورتیا میں ایک سانحہ پیش آیا۔” وزارت تعلیم کے مطابق جس اسکول میں فائرنگ کی گئی تھی، اسے خالی کرا لیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں طلباء اور اساتذہ کو عمارت سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی متاثرین کو اسٹریچر پر ایمبولینس میں لے جایا جا رہا ہے۔ کلاس رومز کے اندر کی تصاویر جہاں طالب علموں نے شوٹنگ کے دوران خود کو چھپا رکھا تھا وہ بھی آن لائن سامنے آچکی ہیں۔ یاد رہے Izhevsk روسی جمہوریہ Udmurtia کا دارالحکومت ہے اور یورال پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے، جو یورپ کو ایشیا سے تقسیم کرتا ہے۔ روسی تحقیقاتی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل