ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے یورپی یونین کی گاڑیوں اور ٹرکوں پر امریکی ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر لکھا “میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا ہے، اس لیے اگلے ہفتے سے میں یورپی یونین کی امریکہ آنے والی کاروں اور ٹرکوں پر لگنے والا ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر رہا ہوں۔