ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے بلکہ کئی معاملات پر مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے ایران کو افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا اور جوہری ہتھیار نہ بنانے کی حتمی یقین دہانی کرانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی مذاکرات میں اہم کردار ادا کرے گی، اور اگر ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے میں پیش رفت نہیں کرتا تو اس سے مذاکراتی عمل کی سمت بنیادی طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔