اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

Giorgia Meloni Giorgia Meloni

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روم سے عرب میڈیا کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی ساز و سامان کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیقاتی تعاون شامل تھا۔