ہومتازہ ترینکشیدگی میں کمی چاہئے یا تصادم فیصلہ روس کو کرنا ہوگا، امریکی...

کشیدگی میں کمی چاہئے یا تصادم فیصلہ روس کو کرنا ہوگا، امریکی سفارت کار

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے برسلز میں روس-نیٹو کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ہفتے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مصروفیات کی تیز رفتاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار ہمارے ارادوں کی تصدیق کرتے ہیں. شرمین نے زور دیا کہ روس کو ایک سخت انتخاب کرنا ہے اور وہ یہ کہ تناؤ اور سفارتکاری یا محاذ آرائی وہ کیا چاہتا ہے؟ اور اس کے نتائج سے ہم واقف ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل