ہومروسبوچا میں قتل و غارت اور اجتماعی قبروں کی خبریں جعلی ہیں۔...

بوچا میں قتل و غارت اور اجتماعی قبروں کی خبریں جعلی ہیں۔ روس

روسی وزارت خارجہ کے مطابق او ایس سی ای میں روس کے مستقل نمائندے الیگزینڈر لوکاشیوچ نے منگل کو او ایس سی ای کی مستقل کونسل کے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ یوکرائنی اور مغربی میڈیا میں چلنے والی کیف ریجن میں گولی مار کر قتل کئے گئے شہریوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں رپورٹس جعلی ہیں۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ ہم ‘روسی جنگی جرائم’ کے حوالے سے جعلی تشہیر کی وہی مہم دیکھ رہے ہیں جو مغربی اور یوکرائنی میڈیا کی رپورٹوں میں کیف ریجن کی دوسری بستیوں کی صورت حال کے بارے میں دکھائی گئی ہیں، جہاں سے روسی افواج نے انخلا کیا۔ مثال کے طور پر اس سے قبل ارپین، بورودیانکا، موٹیزن اور موشچون کے قصبوں میں گولی مار کر شہریوں کی اجتماعی قبروں‘ کی رپورٹیں بھی انہی ہدایات کے تحت جعلی طور پرتیار کی گئی ہیں.

یاد رہے 3 اپریل کو روسی وزارت دفاع نے کیف کے علاقے بوچا کے قصبے میں شہریوں کے قتل کے کیف کے الزامات کی تردید کی۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی افواج 30 مارچ کو بوچا سے مکمل طور پر نکل چکی ہیں، جب کہ “جرائم کے ثبوت” صرف چار دن بعد ظاہر ہوئے جب یوکرین سیکیورٹی سروس (SBU) کے افسران بوچا پہنچے ہیں.وزارت دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 31 مارچ کو بوچا کے میئر اناتولی فیڈورک نے اس بات کی تصدیق کی کہ قصبے میں روسی افواج موجود نہیں ہیں، اور نہ ہی انہوں نے شہریوں کے اجتماعی قتل کا کہیں ذکر کیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بوچا کی صورتحال کو “جعلی خبروں کا حملہ” قرار دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل