ہومپاکستاننیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو...

نیوٹرلز کو پہلے ہی کہا تھا عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آجائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل