ہومتازہ ترینروسی صدر کا سعودی ولی عہد سے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...

روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطیٰ میں صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور تیل و گیس کی قیمتوں میں توازن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے سمیت اوپیک پلس گروپ کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دیرینہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی امن بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل