ہومپاکستاناپوزیشن لیڈر کا معاملہ: اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن کے اندر...

اپوزیشن لیڈر کا معاملہ: اسپیکر قومی اسمبلی 30 دن کے اندر فیصلہ کریں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔

عدالت نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل