ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے

بلال محمد خان۔ پیرس۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور ان کے وفد سے اہم ملاقات کی اور یورپ میں پارٹی کے معاملات کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی تنظیم کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یورپ میں پیپلز پارٹی کے لئے دن رات کوشاں رہنے اور قائد ذوالفقار علی بھٹو کا مشن گھر گھر پہنچانے کے مشن کو جاری پر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی تعریف کی ۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو بھی موجود تھیں۔انہوں نے خصوصی طور پر محترمہ روحی بانو کو کہا کہ خواتین کو یورپ بھر میں متحرک کریں، پرویز اشرف نے یقین دلایا کہ انتخابات مقرر وقت پر ہی ہوں گے۔






Facebook Comments Box
انٹرنیشنل