ہومپاکستانپاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام پاکستان کی 75 ویں جشن...

پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی تقریب

دبی۔(ملک خرم شہزاد اعوان )
پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان کی 75ویں جشن آزادی کی تقریب منائی گئی۔

تقریب کی صدارت میاں منیر ہانس صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف۔مڈل ایسٹ نے کی اور بحیثیت مہمان خصوصی معروف فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میڈم سنگیتا نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مہمانوں میں حماد نعمان العلی اور فاطمہ چھٹہ شامل تھیں۔

تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے جیالوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ جن رہنماوں نے شرکت کی ان میں نثار محمود خٹک، محمد ارشد بٹ، ملک خرم شہزاد اعوان، چوہدری سجاد نزیر، قاری میاں منور ، عاطف عباس گیلانی، تھامس جان ، عرفان قمر گوندل، سید یاسر عباس ، محمد جمن تنیو ، سردار کامران الاہی ، ظفر سیال ، سرمد خان ، سید غضنفر نقوی، فہیم میتلا، میاں ابو بکر ، باصل اسحاق، حکیم ساجد شامل تھے۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

عائشہ منیر ہانس ، فاطمہ چٹھہ ، نجمہ جیلانی ، جمیلا اختر ، نجمہ احسان ، رومہ بٹ ، صالحہ محمود ، عاتقہ خان ، صائمہ خان ، نائمہ لاشاری ،نظامت کے فرائض عرفان قمر گوندل نے انجام دیے۔

مقررین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر نظر ڈالی اور استحکام پاکستان کے لیے کوشاں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل