ہومتازہ ترینچینی، روسی فوجیں دوسرے ممالک کے ناپاک عزائم خاک میں ملاسکتی ہیں،...

چینی، روسی فوجیں دوسرے ممالک کے ناپاک عزائم خاک میں ملاسکتی ہیں، ماہرین

چینی، روسی فوجیں دوسرے ممالک کے ناپاک عزائم خاک میں ملاسکتی ہیں، ماہرین

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
چینی عسکری ماہر اور ٹی وی مبصر سونگ ژونگ پنگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ چین اور روس کا فوجی تعاون خطے میں امن و استحکام، اور دونوں ممالک کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والی بیرونی طاقتوں کے خلاف مزاحمت اور تسلط اور طاقت کی سیاست کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے سونگ ژونگ پنگ روس میں ہونے والی ووستوک 2022 مشقوں پر تبصرہ کر رہے تھے جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستے شامل ہوں گے۔ سونگ نے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے سے سیکھیں گے، کیونکہ یہ بات دونوں ممالک کی فوجوں کے اپنے مفاد میں ہے. انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں چین کی شرکت “چین روس فوجی تعاون کے مسلسل گہرے ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے قبل چین کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان سینئر کرنل تان کیفی نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنے فوجیوں کو ووستوک 2022 مشق میں حصہ لینے کے لیے روس روانہ کر دیا ہے۔

کرنل تان کیفی نے اعلان کیا کہ چینی زمینی اور فضائی افواج مقررہ پوزیشنوں پر پہنچ چکی ہیں اور چینی بحری افواج نے سمندر میں روسی بحری جنگی جہازوں کے ساتھ ملاپ کے بعد مواصلاتی مشقیں کیں۔ سٹریٹجک کمانڈ اینڈ سٹاف مشق 30 اگست سے 5 ستمبر تک روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف والیری گیراسیموف کی سربراہی میں روس کی مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے 13 تربیتی میدانوں میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے ووستوک 2022 مشقوں کے دیگر شرکاء بیلاروس، بھارت، منگولیا اور تاجکستان ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل