ہومپاکستان200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کوترمیمی بل جاری کیاجائے گا،کے الیکٹرک

200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کوترمیمی بل جاری کیاجائے گا،کے الیکٹرک

کے الیکٹرک 200 یا اس سے کم یونٹس استعمال کرنے والے رہائشی صارفین کو بجلی کے ترمیمی بل جار کرے گی۔

وزارت توانائی کی جانب سے جون 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد کے الیکٹرک 200 یا اس سے کم یونٹس استعمال کرنے والے نان ٹائم آف یوز (این ٹی یو) رہائشی صارفین کو ماہ اگست کے ترمیم شدہ بل جاری کرے گی۔ ترمیم شدہ بل 26 اگست سے کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر سینٹر سے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

کے ای کے دائرہ کار کے زرعی صارفین کو بھی حکومت کی جانب سے دیا گیا ایف سی اے ریلیف ملے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے 25 اگست کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور دیگر پاور تقسیم کار کمپنیوں کو فوری طور پر مندرجہ ذیل امور کے نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 200 یونٹس استعمال کرنے والے نان ٹی او یو گھریلو (پروٹیکٹد) صارفین سے اگست 2022 کے لیے 3.8972 روپے فی یونٹس کے حساب سے بل وصول کیا جائے گا،200 یونٹس استعمال کرنے والے نان ٹی او یو گھریلو (نان پروڑیکٹڈ) صارفین اور نجی زرعی صارفین اگست 2022 کے لیے ایف سی اے ادا نہیں کریں گے۔

کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر کے مطابق وہ تمام نان ٹائم آف یوز رہائشی صارفین جن کی بجلی کا استعمال 200 یونٹس یا اس سے کم ہے، ماہ اگست کے ترمیم شدہ بلوں کے حصول کے لیے ہمارے قریبی کیئر سینٹرز سے رابطہ کریں، جہاں انہیں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں چھوٹ دی جائے گی، نان ٹی او یو کیٹیگری میں عموماً وہ صارفین شامل ہوتے ہیں، جن کا منظور شدہ لوڈ 5 کلو واٹ سے کم ہوتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل