ہومتازہ ترینروس میں قید امریکی صحافی کی مدت قید میں توسیع کردی گئی

روس میں قید امریکی صحافی کی مدت قید میں توسیع کردی گئی

روس میں قید امریکی صحافی کی مدت قید میں توسیع کردی گئی

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کی لیفورٹووو ڈسٹرکٹ کورٹ نے جاسوسی کے الزام میں امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گرشکووچ کی نظر بندی کی مدت نومبر کے آخر تک بڑھا دی ہے. ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے گیرشکووچ کی نظربندی کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کے لیے ایف ایس بی کے تفتیش کار کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کو جائز قراردیا ہے۔ عدالت کی سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہوئی کیونکہ کیس میں خفیہ مواد شامل ہے۔ یاد رہے امریکی صحافی کی موجودہ حراست کی مدت 30 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی کے تعلقات عامہ کے مرکز کے مطابق امریکی صحافی امریکی حکام کے کہنے پر کام کرتے ہوئے روس کے ملٹری-انڈسٹریل کمپلیکس کے اندر ایک انٹرپرائز کی سرگرمیوں سمیت روس کے قومی راز پر مشتمل معلومات اکٹھی کیں۔ امریکی صحافی کو یکاترین برگ کے یورال شہر میں حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر روسی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 276 کے تحت جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں