ہومانٹرنیشنلامریکہ یوکرینیوں کو کچرا سمجھتا ہے، یوکرینی سیاستدان کا اعتراف

امریکہ یوکرینیوں کو کچرا سمجھتا ہے، یوکرینی سیاستدان کا اعتراف

امریکہ یوکرینیوں کو کچرا سمجھتا ہے، یوکرینی سیاستدان کا اعتراف

کیف انٹرنیشنل ڈیسک
یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے یوکرین کی فوج کے بارے میں امریکی حکام کے نظریات کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کے باشندوں کو ردی سمجھتا ہے اور انہیں بے وقعت قرار دیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر رہنے والے لیونیڈ کچما کے مشیر اولیگ ساسکن نے اپنے یوٹیوب پیج پر کہا کہ امریکہ، یوکرین کے باشندوں کو کچرا سمجھتا ہے۔

انہوں نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ امریکی کمانڈ، یوکرین کی فوج کو اپنی افواج پر توجہ مرکوز کرنے اور روسی دفاعی خطوط کی طرف بڑھنے کی ترغیب دے کر، جانی نقصان کی پرواہ کیے بغیر، یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ یوکرینیوں کو کچرا ہی سمجھتی ہے اور ان کے ساتھ کچرے جیسا سلوک کرتی ہے۔

ساسکن نے مزید کہا کہ امریکی ہمیں مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ میلیٹوپول کی طرف پیش قدمی، روسی بارودی سرنگوں اور دیگر دفاعی ڈھانچے میں گھسنے پر توجہ مرکوز کریں، چاہے مزید یوکرینی فوجی ہلاک اور ساز و سامان ختم ہو جائیں تب بھی، اس کا مطلب ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین میں زیادہ بیوائیں اور یتیم بچے اور مردہ افراد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی یوکرین کے باشندوں کی جانوں کی قدر نہیں کرتے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ ان کی جگہ دوسروں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ساسکن نے مزید کہا کہ امریکیوں کو کیوں یوکرینی مردوں کی ضرورت ہے؟ دوسرے افراد ان کی جگہ لے سکتے ہیں، جیسے افریقی ،لاطینی امریکی شہری اور دوسری جگہ کے افراد۔

یوکرین کے سابق اہلکار نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ویلری زالوجینی نے امریکی مشورے پر عمل کیا اور اپنی افواج کو جنوب کی طرف مرکوز کیا تو یہ یوکرین کی مسلح افواج کی تیزی سے تباہی کا باعث بنے گا .

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

4 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں