ہومتازہ ترینواگنر ملیشیا کو اپنی وفاداری کا تجدیدعہد کرنا ہوگا، روسی صدر

واگنر ملیشیا کو اپنی وفاداری کا تجدیدعہد کرنا ہوگا، روسی صدر

واگنر ملیشیا کو اپنی وفاداری کا تجدیدعہد کرنا ہوگا، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فرمان جاری کیا ہے کہ واگنر ملیشیا، حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا حلف اٹھائے اور اس سلسلے میں دستاویز پر دستخط بھی کرے۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واگنر ملیشیا کے جو جنگجو بھی جنگ یوکرین میں روس کی حمایت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں ماسکو کے ساتھ وفاداری کا اعلان اور حلف نامے پر دستخط کرنے ہوں گے۔ اس فرمان کے مطابق دستخط کرنے والے فوجی، روسی فوجی کمانڈروں کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ واگنر ملیشیا کے اراکین سے حلف نامے پر دستخط کروانے کا اصل مقصد، اس کو براہ راست اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔ واگنر ملیشیا ایسا فوجی گروہ تھا جس نے بغاوت سے پہلے روس کی وزارت دفاع کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ واگنر ملیشیا کے اراکین نے یوگنی پریگوژین کی سربراہی میں، جو حال ہی میں طیارہ حادثے میں اپنی جان گنوا چکے ہیں، ماسکو کے خلاف مسلحانہ بغاوت کردی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Meilleure application de contrôle parental pour protéger vos enfants – Moniteur secrètement secret GPS, SMS, appels, WhatsApp, Facebook, localisation. Vous pouvez surveiller à distance les activités du téléphone mobile après le téléchargement et installer l’apk sur le téléphone cible.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں