ہومتازہ ترینمستونگ دہشت گردانہ حملہ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، صدر...

مستونگ دہشت گردانہ حملہ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، صدر پوتن

مستونگ دہشت گردانہ حملہ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے صوبہ بلوچستان میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی صدر عارف علوی اور قائم مقام وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر پوتن کا پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے المناک جانی نقصان پر میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ایک مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کا قتل دہشت گردی کی وحشیانہ، غیر انسانی عمل تھا۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ واردات کے مجرمین کو سخت سزا دینی چاہیے.

یاد رہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک مسجد کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگ پیغمبر اسلام کی ولادت کا جشن منانے کے لیے وہاں جمع تھے۔ ڈان اخبار کے مطابق باون افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ صدر پوتن نے اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے لیے روس کی تیاری کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

118 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں