ہومانٹرنیشنلروسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورے...

روسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورے پر

ماسکو (صدائے روس) آج بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پوتین سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ ماسکو کےلیے اہم شراکت داری کو مضبوط بنانے، توانائی کے مسائل اور علاقائی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتین تیل کے شعبے میں تعاون کے مسائل کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل، فلسطین اسرائیل تنازع اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

کل منگل کو روسی صدر کے معاون برائے بین الاقوامی امور یوری اوشاکوف نے کہا تھا کہ روسی صدر اس ہفتے سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک ورکنگ دورہ ہوگا اور اس میں بات چیت بنیادی طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہوگی‘‘۔

روسی خبر رساں ایجنسی “سپوتنک” کے مطابق سعودی عرب کے دورے سے قبل روسی صدر ابو ظبی میں اماراتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پوتین دوطرفہ تعلقات، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور بین الاقوامی سیاست کے علاوہ اوپیک + اتحاد کے فریم ورک کے اندر تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے امور پر بھی بات کریں گے۔

اوشاکوف نے صحافیوں کو جنگ بندی کے قیام اور قیدیوں کے تبادلے کے بعد حقیقی تصفیہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اہم چیز طویل مدتی جنگ بندی کا حصول ہے۔ ہم اب بھی ایک طویل مدت تک کی جنگ بندی تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

18 تبصرے

  1. I am no longer certain where you’re getting your information, but great topic. I needs to spend some time finding out more or working out more. Thanks for wonderful info I used to be on the lookout for this info for my mission.

  2. Hi, Neat post. There is an issue along with your site in internet explorer, may test this?K IE still is the marketplace chief and a good part of other people will omit your wonderful writing because of this problem.

  3. You actually make it appear so easy with your presentation but I to find this topic to be actually something which I believe I’d by no means understand. It kind of feels too complicated and extremely broad for me. I’m taking a look forward in your next put up, I will try to get the hang of it!

  4. Hey very cool web site!! Man .. Beautiful .. Superb .. I’ll bookmark your blog and take the feeds alsoKI’m happy to find a lot of helpful info here in the publish, we need develop more strategies in this regard, thank you for sharing. . . . . .

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں