ہومتازہ ترینصدر پوتن نے روسی فوج میں شامل غیرملکیوں کو روسی شہریت دینے...

صدر پوتن نے روسی فوج میں شامل غیرملکیوں کو روسی شہریت دینے کے قانون پر دستخط کردئیے

صدر پوتن نے روسی فوج میں شامل غیرملکیوں کو روسی شہریت دینے کے قانون پر دستخط کردئیے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی قانونی معلومات کے سرکاری پورٹل پر شائع ہونے والے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حکم نامے کے مطابق، غیر ملکی شہری جنہوں نے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران روس کی مسلح افواج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وہ روسی شہریت کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد انھیں روسی شہریت دے دی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق وہ غیر ملکی بھی اہل ہیں جنہوں نے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران صحت کی وجوہات کی بنا پر، یا عمر کی مقررہ حد کو پہنچنے پر یا مارشل لا کے خاتمے کے بعد سروس چھوڑ دی تھی۔

حکم نامے کے مطابق ان افراد کے رشتہ داروں کو بھی روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہو جائے گا۔ یاد رہے ایسے غیر ملکی افراد جو روس کے یوکرین جاری فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں انھیں اب روس کی شہریت لینے کا بھی حق حاصل ہو گا. حکم نامے کے مطابق ان کے رشتہ داروں کو بھی روسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہو جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں