روس اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم میں 12.5 فیصد اضافہ، صدر پوتن

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روس اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ سال 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بات روسی صدر Vladimir Putin نے کریملن میں انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto سے ملاقات کے دوران بتائی۔ کریملن میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدارتی دفتر کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مستقبل کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ Sergey Lavrov، نائب وزیراعظم ڈینس مانتوروف، روسی جوہری ادارے کے سربراہ الیکسی لیخاچیف اور مرکزی بینک کی گورنر ایلویرہ نابیولینا بھی موجود تھیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو “انتہائی متنوع اور مضبوط” قرار دیا، جبکہ انڈونیشین حکام کے مطابق ملاقات میں توانائی کی سیکیورٹی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خصوصاً امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بھی زیر بحث آئی۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنما ورکنگ لنچ میں بھی شرکت کریں گے، جہاں مزید امور پر گفتگو جاری رہے گی۔ دونوں صدور کی آخری ملاقات دسمبر 2025 میں ہوئی تھی، جس میں صدر پوتن نے 2026 یا 2027 میں انڈونیشیا کے دورے کا وعدہ کیا تھا۔