ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی اور اس کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کو اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک تہران اپنی جانب سے ایک “متفقہ تجویز” پیش نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہے، اور پاکستان کے فیلڈ مارشل Asim Munir اور وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif کی درخواست پر امریکا نے ایران کے خلاف ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت امریکی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام حوالوں سے مکمل تیاری کی حالت میں رہے۔ ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک ایران کی قیادت اور نمائندے ایک متفقہ مؤقف پیش نہیں کرتے اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔