ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران Labour Party کی بھاری شکست کے بعد وزیراعظم Keir Starmer پر سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے کئی اہم ارکان، جن میں نائب وزیراعظم David Lammy اور وزیر داخلہ Shabana Mahmood شامل ہیں، نے وزیراعظم سے قیادت کی منتقلی کے لیے واضح ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں خراب کارکردگی کے بعد اب تک حکومت کے چار جونیئر ارکان اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، جبکہ پارٹی کے اندر قیادت کی تبدیلی یا استعفے کا مطالبہ کرنے والے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے۔ پارٹی قوانین کے مطابق نئے قائد کے انتخاب کے لیے تحریک پیش کرنے کی غرض سے 81 اراکین کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ لیبر پارٹی کے کل اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 403 ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی وزیراعظم اسٹارمر پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار کی منظم منتقلی کے طریقہ کار پر غور کریں۔ واضح رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کو 1300 سے زائد نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پارٹی کے اندر بے چینی اور اختلافات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے استعفے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کی قیادت کریں گے۔