روسی کنڈرگارٹن کے لیے یکساں تعلیمی پروگرام تیار

Russian school Russian school

ماسکو (صداۓ روس)

روسی وزیر تعلیم سرگئی کراوتسوف نے کنڈرگارٹن کے نظام میں نئے طریقہ کار متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے پری اسکول بچوں کی تربیت، تعلیم اور نشوونما کے لیے یکساں وفاقی پروگرام تیار کرلیے ہیں۔ سرگئی کراوتسوف نے ریانووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزارت نے تربیت، تعلیم اور بچوں کی نشوونما کے لیے یکساں وفاقی کام کے پروگرام تیار کیے ہیں اور اس حوالے سے کام کے لیے ایک منظم طریقہ کار بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کو خصوصی تدریسی مواد بھی فراہم کیا گیا ہے، جو بچوں کے مختلف عمر کے گروہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ تیار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل روسی وزارت تعلیم کی جانب سے پری اسکول تعلیمی اداروں کے طریقہ کار اور کام کے معیارات کو اپ ڈیٹ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ نئے نظام میں بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں روسی ثقافت، ادب اور روایات سے روشناس کرانے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔
،