نائیجیریا کے سابق فٹبالر مائیکل اینرامو دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

Football Football

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر Michael Eneramo ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق 40 سالہ کھلاڑی نائیجیریا کے شہر کادونا میں میچ کھیل رہے تھے کہ اچانک میدان میں گر پڑے۔ رپورٹس کے مطابق مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے جانے جاتے تھے، نے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی مسئلے کے مکمل کیا۔ تاہم دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف پانچ منٹ بعد وہ بغیر کسی ٹکراؤ کے اچانک زمین پر گر گئے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں میدان میں طبی امداد فراہم کی گئی اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔