ہومتازہ ترینروس اورچین کا سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

روس اورچین کا سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

روس اورچین کا سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی رہنما شی جن پنگ نے بیجنگ میں اپنی ملاقات کے دوران سرحدوں کو باہمی طور پر دوبارہ کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا، لیکن اس طرح کے فیصلے کا انحصار وبائی امراض کی صورتحال پر ہوگا۔ اس ملاقات کے دوران روسی صدر نے اٹھائے گئے اقدامات کے لیے شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے روسی طلبہ جو دو سال تک یہاں پھنسے ہوئے تھے، چین واپس لوٹنا اور اپنی تعلیم جاری رکھنا ممکن بنا.

یاد رہے 2 برس قبل کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک نے ایک دوسرے کے لئے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا تھا، یہ ہی وجہ تھی کے روس اور چین کی سرحدیں بھی بند کردی گئی، لیکن اب صورت حال میں بہتری کو دیکھتے ہوئے روس اور چین نے سرحدوں کو معمول کے مطابق کھولنے پر غورکیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل