ہومتازہ ترینروسی فوج میں شامل چیچن فوجیوں کا ماریوپول پلانٹ پر حملہ

روسی فوج میں شامل چیچن فوجیوں کا ماریوپول پلانٹ پر حملہ

روسی فوج میں شامل چیچن فوجیوں کا ماریوپول پلانٹ پر حملہ

ماسکو(صداۓ روس)
چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا ہے کہ روس کی جمہوریہ چیچن کے فوجیوں نے ماریوپول میں ایک پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ روس کے ہیرو اخمد خادزی قادروف کے نام سے منسوب رجمنٹ کے جنگجوؤں نے ماریوپول میں ایک پلانٹ پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے فوجیوں کو تفویض کردہ کام کو پورا کیا جائے گا۔ اس اپریشن کے حوالے سے چیچن رہنما نے بتایا کہ یہ آپریشن چینلنگ ہے، لیکن قابل عمل ہے۔ رجمنٹ کو جمہوریہ چیچن میں بین الاقوامی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینکڑوں کامیاب خصوصی آپریشنز کا تجربہ حاصل ہے۔ تاہم چیچن رہنما قادروف نے زیر بحث پلانٹ کا نام نہیں لیا۔

قادروف نے ویڈیو فوٹیج جاری کی جس میں وہ ازوسٹال پلانٹ میں موجود یوکرینی قوم پرستوں کو ہتھیار ڈالتے دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر یوکرائنی فوجی رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو انہیں “چھوا تک نہیں جائے گا اور مزید کہا کہ پھر وہ عام معافی کے تحت ہمارے پاس آ سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل