ہومانٹرنیشنلاٹلی میں نیٹو کے خلاف اور روس کی حمایت میں مظاہرہ

اٹلی میں نیٹو کے خلاف اور روس کی حمایت میں مظاہرہ

اٹلی میں نیٹو کے خلاف اور روس کی حمایت میں مظاہرہ

روم (انٹرنیشنل ڈیسک)
اٹلی میں نیٹو کے خلاف اور روسی کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ہے. اٹلی کے عوام نے مشرقی یورپ میں نیٹو کے توسیع پسندانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پریس کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے یوکرین میں جنگ ختم ہونے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کو یوکرین میں جنگ چھڑنے کی وجہ قرار دیا. مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت نیٹو کے دوسرے رکن ممالک یوکرین کو اسلحے کی سپلائی کے ذریعے جنگ کے شعلوں کو اور بھڑکا رہے ہیں۔ اٹلی کے عوام نے امریکہ کی پیروی میں یوکرین کو فوجی سازوسامان بھیجنے پر حکومت کی مذمت کی اور اس کے اس اقدام کو ملک کے آئین اور قومی مفاد کے خلاف بتایا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے میلان شہر میں نیٹو کے خلاف ریلی نکلی تھی جس میں ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے۔ اس ریلی میں شامل لوگوں نے اٹلی میں امریکہ سمیت نیٹو کی فوجی چھاونیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یوکرین میں 24 فروری سے شروع ہوئی جنگ کے وقت سے اب تک متعدد ملکوں نے کیف کو اسلحے بھیجے ہیں جس کی عوامی سطح پر مخالفت ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے اطالوی حکومت کے امریکہ کی پیروی اور یوکرین کو فوجی سازوسامان بھیجنے کے موقف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر آئینی اور اپنے ملک کے قومی مفاد کے خلاف قرار دیا۔ مظاہروں کے مقررین نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ نیٹو اور امریکہ کے جنگجو اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اس مظاہرے کے دوران شرکا نے روسی پرچموں کو بھی اٹھا رکھا تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل