ہومپاکستانآئی ایم ایف کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے انکار، ملک...

آئی ایم ایف کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے انکار، ملک گیر احتجاج جاری

آئی ایم ایف کا بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے انکار، ملک گیر احتجاج جاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
بجلی کی قیمتوں اور بلوں میں ہوش ربا اضافے ہونے سے پاکستان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جب کہ نگراں حکومت کو آئی ایم ایف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پورے پاکستان میں بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافے ہونے کے بعد عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کیبنٹ میٹنگ نے اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے اپنی لاچاری کا اقرار کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے عوام کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم ریلیف پیکج دینے کے حوالے سے کہا کہ اس ریلیف پیکج کےلئے پہلے آئی ایم ایف سے اجازت لینی ہوگی۔
پاکستان کے مختلف شہروں، قصبوں میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور عوام اپنے غصے کے اظہار کےلئے بجلی کے بلوں کو آگ لگا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر میں تاجری برادری اور آزاد جموں کشمیر کے اسپیکر کے درمیان بجلی کے بلوں پر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور تاجروں نے شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری طرف رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایک شخص کے چالیس ہزار بجلی کا بل آنے پر خودکشی کرنے کی بھی خبر ملی ہے۔
پاکستان میڈیا نے بہاولپور میں انجمن تاجران کی جانب سے بھی احتجاج کی خبر بھی دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، ڈیرہ غازیخان میں بھی تاجری برادری اور مقامی چیمبر آف کامرس کی کال پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

9 تبصرے

  1. Hi there! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
    If you know of any please share. Kudos! You can read similar text here: E-commerce

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں