ہومانٹرنیشنلچندریان تھری نے چاند پر آکسیجن سمیت کئی دھاتیں دریافت کرلیں

چندریان تھری نے چاند پر آکسیجن سمیت کئی دھاتیں دریافت کرلیں

چندریان تھری نے چاند پر آکسیجن سمیت کئی دھاتیں دریافت کرلیں

دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
چاند کے قطب جنوبی پر آکسیجن سمیت کئی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت کے خلائی مشن چندریان تھری نے یہ معلومات خلائی گاڑی میں نصب آلات کی مدد سے جمع کی ہیں۔ بھارت کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چندریان تھری کے روور نے چاند پر منجمد پانی کی تلاش کے دوران قطب جنوبی حصے کے قریب سلفر اور دیگر کئی عناصر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بھارت کے چندریان تھری مشن کے بڑے اہداف میں سے ایک ’پانی سے بننے والی برف‘ کی تلاش ہے جس کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر چندریان اس برف کی تلاش میں کامیاب ہوا تو مستقبل میں چاند پر انسانوں کی رہائش میں مدد مل سکتی ہے۔

بھارتی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مون روور کے لیزر سے چلنے والے سپیکٹرو سکوپ آلے نے چاند کی سطح پر ایلومینیم، آئرن، کیلشیم، کرومیم، ٹائٹینیم، مینگنیز، آکسیجن اور سلیکان کا بھی پتہ لگایا۔‘ روور بغیر ڈرائیور کے گاڑی کی طرح ہوتا ہے جو چاند کی سطح پر موجود مواد اور زلزلے کی سرگرمی کے بارے میں معلومات کا جائزہ لینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اسرو نے چندریان تھری کے روور سے آئندہ 14 دنوں میں تجربات کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ’روور نے واضح طور پر سلفر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ یہ منجمد پانی کو بھی تلاش کر رہا ہے۔‘ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کا کہنا ہے کہ روور چاند کے ماحول اور زلزلے کی سرگرمیوں کا بھی مطالعہ کرے گا۔ بھارت کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری مشن بدھ کو چاند کے جنوبی حصے پر اُترا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں