ہومپاکستانسابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن شدید علالت کے باعث کراچی...

سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن شدید علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں.

کراچی (صدائے روس)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،ان کے انتقال کی اطلاع شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق نے سوشل میڈیا پر دی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں