ہومکھیلکرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

لاس اینجلس(صدائے روس)

کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔آئی او سی نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں 5 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرکٹ، بیس بال/ سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش اولمپکس 2028ء کا حصہ ہوں گے۔آئی اوسی نے بتایا کہ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر بیان میں کہا ہے کہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پُرجوش ہیں۔
گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اور فینز کے لیے اچھے ہوں گے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

97 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں