ہومپاکستانپاکستان میں متعین رہنے والے سابق روسی سفیر کی صدر پاکستان اور...

پاکستان میں متعین رہنے والے سابق روسی سفیر کی صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاکستان میں تعینات رہنت والے روس کے سفیر دانیلا گانیچ، جو پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داری مکمل کرچکے ہیں، نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ صدر پاکستان نے اس ملاقات میں روسی سفیر کی روس پاکستان کے درمیان تعلقات میں بھرپور قردار ادا کرنے پر ان کی خصوصی کاوشوں کو تسلیم کی۔

دوسری جانب دانیلا گانچ نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے روسی سفیر کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی جانب سے روس پاکستان تعلقات میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہا۔ روسی سفیر نے روس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں روس کا اہم شراکت دار ہے جس سے تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں