ہومانٹرنیشنلڈاکو اسرائیلی فوجی ٹرک سے بیس ہزار گولیاں لوٹ کر فرار

ڈاکو اسرائیلی فوجی ٹرک سے بیس ہزار گولیاں لوٹ کر فرار

ڈاکو اسرائیلی فوجی ٹرک سے بیس ہزار گولیاں لوٹ کر فرار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ ایم سولہ رائفل کی بیس ہزار سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں۔ ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا ٦٠٠٠٠ ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع “تسلیم” فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا۔ مقامی میڈیا میں رپورٹ ہونے والی تفصیلات سے پتا چلا ہے کہ ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔

عوامی نگرانی کے کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور “تسلیم” اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے۔ جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقیات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔

خیال رہے کہ اس علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نئی بات نہیں بلکہ پہلے بھی ہوچکی ہیں۔ گذشتہ برس تسلیم فوجی اڈے سے بندوق کی ٢٦ ہزار گولیوں کی چوری کا اس وقت پتا چلا دو فوجیوں کو اس واردات کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں