ہومتازہ ترینکیف حکومت بھی یوکرینی شہریوں کی حمایت کھو رہی ہے، روس

کیف حکومت بھی یوکرینی شہریوں کی حمایت کھو رہی ہے، روس

کیف حکومت بھی یوکرینی شہریوں کی حمایت کھو رہی ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دیمتری پولیانسکی نے یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یوکرینی شہریوں کی جانب سے کیف حکومت کی حمایت میں تیزی سے کمی آرہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی شہری اس بات پر یقین لارہے ہیں کہ موجودہ یوکرینی حکومت نے محض مغربی جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے لوگوں کو استعمال کیا اور ان کو قربانی کا بکرا بنایا.

پولیانسکی نے کہا کہ یوکرائنی عوام کی طرف سے ملک دشمن یوکرینی حکومت کی حمایت جس نے اپنے لوگوں کو مغربی جغرافیائی سیاسی مفادات کے لیے قربان کیا تھا، اب ان کی حمایت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی حمایت کا دائرہ اتنا چھوٹا ہوتا جا رہا ہے کہ یوکرینی میڈیا بھی اس کے بارے میں لکھنے میں کتراتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے بار بار دھوکہ دیا اور یوکرائنیوں مغربی مفادات کے لئے استعمال کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں