ہومتازہ ترینصدر پوتن مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں،...

صدر پوتن مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں، کریملن

صدر پوتن مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا شمالی کوریا کا دورہ مستقبل قریب میں ہو سکتا ہے۔ سفارتی چینلز کے ذریعے پیسکوف نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن کو پیانگ یانگ کا سرکاری دورہ کرنے کی موثر دعوت دی گئی ہے، اور ہمیں امید ہے کہ روسی صدر مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے متوقع دورے کا وقت سفارتی ذرائع سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

ان دنوں ماسکو کے دورے پر آنے والے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی سے صدر پوتن کی ملاقات کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج کے بارے میں صدر کو مطلع کرنے کے لیے ہونے والی ملاقات کو ہم خارج از امکان قرار نہیں دیتے، لہذا ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ واضح رہے روس اور شمالی کوریا کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور چو سون ہوئی منگل ١٦ جنوری کو ماسکو میں مذاکرات کرنے والے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ستمبر میں روس کے دورے کے دوران روسی صدر پوتن کو پیانگ یانگ کے دورے کی دعوت دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں