ہومانٹرنیشنلروس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رہے گا، شمالی کوریا

روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رہے گا، شمالی کوریا

روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رہے گا، شمالی کوریا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغرب کی تمام تر کوششوں کے باوجود شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں کثیر قطبی بین الاقوامی نظام کے قیام کے لئے روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رکھے گا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نےایک بار پھر پیانگ یانگ کا دورہ کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ نے ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہےاور یہ مسئلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے شمالی کوریا کے رہنما کی ملاقات سے اور زیادہ نمایاں ہوا ہے۔

ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان ہتھیاروں کے شعبے میں بڑھتے تعاون پر مغرب میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ماسکو اور پیانگ یانگ نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی روس منتقلی کے بارے میں واشنگٹن اور سیؤل کے ہر طرح کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

کریملن کے ترجمان پیسکوف نے بھی کہا ہے کہ بارہا کہا جا چکا ہے اور ایک بار پھر کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا ہمارا بہت قریبی شریک ہے اور ہم حساس شعبوں سمیت تمام شعبوں میں اپنے تعلقات و تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں