پنجاب میں بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری، پی ڈی ایم اے کی وارننگ

rains in Pakistan rains in Pakistan

اسلام آباد (صداۓ روس)

صوبہ پنجاب میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ Punjab Disaster Management Authority (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 16 سے 18 اپریل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین بھی متوقع بارشوں کی زد میں رہیں گے۔ ادارے کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔