چین میں سگریٹ پینے والوں پر پانی پھینکنے والی بیلوگا وہیل وائرل

Beluga whale Beluga whale

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

چین میں سگریٹ پینے والوں پر پانی پھینکنے والی بیلوگا وہیل وائرل ہورہی ہے. انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے ایک سمندری پارک میں ایک شخص بیلوگا وہیل کے ٹینک کے قریب سگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک وہیل نے پانی کا ایک تیز فوارہ چھوڑا، جس سے اس کا سگریٹ بجھ گیا اور وہ مکمل طور پر بھیگ گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایکوییم کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس آبی جانور کو خصوصی تربیت دی گئی ہے جس سے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جائے. بہت سے لوگوں نے اسے سگریٹ نوشی کے خلاف جانوروں کے ایکٹوسٹ لمحے کے طور پر دیکھا، تاہم ایکویریم نے تصدیق کی کہ یہ منظر تمباکو نوشی اور فائر سیفٹی آگاہی مہم کا حصہ تھا۔ جس میں بیلوگا کو پانی چھوڑنے کی تربیت دی گئی تھی.