براڈ پیک پر تودہ گرنے سے لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں برآمد

Snow mountains Snow mountains

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

پاکستان میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم چوٹی کی جانب روانہ تھی۔ وزیر سیاحت نیک نام کریم کا کہنا ہے کہ محکمہ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اب تک 4 لاشیں مل چکی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشکل موسمی حالات کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔