یوکرین جنگ سے چیک دفاعی کمپنی کو ریکارڈ منافع

Euro Euro

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

چیک دفاعی کمپنی ایس ٹی وی گروپ نے یوکرین کو برآمدات کے باعث 2025 میں ریکارڈ منافع حاصل کیا۔ چیک نیوز پورٹل اکتوآلنے نے کمپنی کی گزشتہ سال کی مالی رپورٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں کمپنی کا خالص منافع تقریباً 40 فیصد اضافے کے بعد 7.5 ارب چیک کرونا تک پہنچ گیا، جو تقریباً 350 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ اسی عرصے کے دوران کمپنی کی آمدنی سالانہ بنیاد پر دو گنا سے بھی زیادہ ہوگئی اور 11.6 ارب چیک کرونا سے بڑھ کر 24.4 ارب کرونا تک پہنچ گئی، جو تقریباً ایک ارب 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بنتے ہیں۔ ایس ٹی وی گروپ بڑے کیلیبر کے توپ خانے کے گولے تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے، جبکہ کمپنی کی زیادہ تر پیداوار چیک فوج کو فراہم کی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنی پیداواری صلاحیت میں بھی توسیع کررہی ہے۔