Connect with us

انٹرنیشنل

مشکل گھڑی میں روس کا ساتھ دیں گے، چین

Published

on

مشکل گھڑی میں روس کا ساتھ دیں گے، چین

مشکل گھڑی میں روس کا ساتھ دیں گے، چین

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ چین نے روس کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ اسے مغرب کی جانب سے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے. چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظردونوں ممالک کے حکام نے اپنی جغرافیائی سیاسی کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے پوسٹ کردہ ریڈ آؤٹ کے مطابق بیجنگ روس کی مضبوطی سے حمایت کرے گا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی “مشکلات پر قابو پانے اور خلفشار کو ختم کرنے کے لیے روسی عوام کو متحد کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے کی کوششوں میں مدد کرے گا. چینی اعلی سفارتکار نے کہا کہ اس کے علاوہ چین اسٹریٹجک ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اور بین الاقوامی سطح پر روس کو ایک بڑی طاقت بننے کے لئے تقویت دے گا۔

اس گفتگو کے دوران ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے اپنے باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا اور اپنے دونوں ممالک کو اس طرح اگلی سطح پر لے جانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے بلکہ دنیا میں خراب ہوتی صورت حال میں مزید استحکام ملے گا.

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ