ہومتازہ تریندنیا پرمغربی ممالک کا تسلط ماضی بن چکا، روسی صدر

دنیا پرمغربی ممالک کا تسلط ماضی بن چکا، روسی صدر

دنیا پرمغربی ممالک کا تسلط ماضی بن چکا، روسی صدر

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی عالمی تسلط کا دور ماضی کی بات بنتا جا رہا ہے، اور دنیا کے پاس دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سب سے اہم دہائی ہے۔ اپنی تقریر میں صدر پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ روس مغربی اشرافیہ کی مخالفت نہیں کرتا اور نئی کثیر قطبی دنیا میں اپنی بالادستی کی خواہش نہیں رکھتا۔

روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرزمین یورپ و امریکہ کے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبـدیل ہو گئی ہے اور یوکرین کو یہ ہتھیار وسیع پیمانے پر فراہم کئے گئے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو اپنے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے میدان میں تبدیل کئے جانے پر سخت انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ہتھکنڈہ بن گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد امریکہ نے یوکرین، جارجیہ، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان اور قزاقستان جیسے ممالک کو اپنے جراثیمی ہتھیاروں کی آزمائش کے مقامات میں تبدیل کر دیا اور روس و چین کی سرحدوں کے قریب اس قسم کا اقدام علاقے اور ماحولیات کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ نیز بین الاقوامی قوانین منجملہ انیس سو بہتر کے کنوینشن کے خلاف ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل