ہومتازہ ترینچین نے روس اور امریکا سے جوہری ہتھیار کم کرنے کا مطالبہ...

چین نے روس اور امریکا سے جوہری ہتھیار کم کرنے کا مطالبہ کردیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے روس اور امریکا سے جوہری ہتھیار کم کرنے کا مطالبہ کردیا. جوہری تصادم سے بچنے کے لیے عالمی طاقتوں کے مشترکہ وعدے کے بعد چین نے مطالبہ کیا ہے کہ رو س اور امریکا پہلے اپنے جوہری ہتھیار کم کریں۔ بیجنگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم صرف دفاعی ضرورت کے مطابق ایٹمی صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں۔ ترجمان نے امریکا کے الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ تیزی سے جوہری ہتھیاروں کو وسعت دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی دنیا کی 5بڑی طاقتوں امریکا، چین، روس، برطانیہ اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان میں جوہری تنازع سے بچنے اور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا تھا،تاہم اس کے دوسرے روز ہی چین نے بیان جاری کیا کہ وہ حفاظتی مسائل کے پیش نظر اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجدید کاری عمل جاری رکھے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل